لاہور : وفاقی مشیرسیاسی امور راناثنااللہ کو پنجاب میں اہم رول دینے پر غور شروع کردیا گیا تاہم نواز شریف معاملے پر فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی مشیرسیاسی امور راناثنااللہ کو پنجاب حکومت میں بھی اہم رول دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوچندپارٹی رہنماؤں نے وفاقی مشیرکے پنجاب میں رول کی تجویزدی۔
ذرائع نے بتایا کہ امن وامان سمیت چندسرکاری کمیٹیوں میں راناثنا کو شامل کرنےکی تجویز دی گئی جبکہ ن لیگ سےباہراہم شخصیت کی جانب سے پنجاب کے معاملات میں مداخلت پر تجویزدی گئی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف معاملےپرمزیدمشاورت کےبعد فیصلہ کریں گے۔
یاد رہے چند روز قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنااللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور تعیناتی کی منظوری دی تھی، رانا ثنااللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ حکومت میں رانا ثنااللہ وزیر داخلہ کے منصب پر فائز تھے تاہم 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں رانا ثنااللہ کو فیصل آباد میں ان کے آبائی حلقے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔