پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن، حکومت کا اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے عالمی اور علاقائی پروازوں کا آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کا اطلاق 9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پرعالمی اور علاقائی پروازوں کے آپریشن کی مکمل بحالی کا اہم فیصلہ کرلیا ، فیصلے کا اطلاق9اگست کی رات12بجے سے ہوگا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ طور پر نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مین)جاری کردیا، جس میں تمام ایئر لائنز کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنا ثمر شیڈول کے مطابق آپریشن جاری رکھیں ۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ تمام ایئرلائنوں کو حکومت کی جانب سے واضح کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا، انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک پروازوں کے ساتھ ساتھ چارٹرڈ پروازیں بھی ایس او پی کے مطابق آپریٹ کریں گی۔

یاد رہے کرونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے، دنیا بھر سے 3 لاکھ 4 ہزار سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

دستاویز کے مطابق3 لاکھ پاکستانیوں کو خصوصی فلائٹ آپریشن کے ذریعے پاکستان پہنچایا گیا، 4 ہزار 329 پاکستانی زمینی راستوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔خصوصی فلائٹس کے ذریعے 2 ہزارتبلیغی افراد 1326 زائرین بھی واپس آئے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں