جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بی این پی مینگل کو منانے کا فیصلہ، وزیراعظم نے پرویزخٹک کو ٹاسک دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویزخٹک کو اتحادیوں کےخدشات دورکرنےکا ٹاسک دیتے ہوئے بی این پی مینگل سےدوبارہ باضابطہ رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بی این پی مینگل کومنانے کافیصلہ کرلیا ،ٕ اتحادیوں کےخدشات پر وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں اسدعمر،پرویزخٹک،اسدقیصر،شفقت محمود، بابراعوان شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اتحادیوں کو منانےکی ہدایت کرتے ہوئے پرویزخٹک کواتحادیوں کےخدشات دورکرنےکاٹاسک دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بی این پی مینگل سےہونے والےمذاکرات اوررابطوں پربریفنگ دی گئی اور بی این پی مینگل کے 6مطالبات کےنکات پرعملدرآمدکاجائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جن نکات پرعمل نہیں ہواانکی وجوہات بی این پی مینگل سےشیئر کی جائے اور بی این پی مینگل سےدوبارہ باضابطہ رابطہ کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام اتحادی اہم ہیں،خدشات دور کئےجائیں گے۔

بی این پی مینگل نے گزشتہ روز حکومتی اتحاد سے علیحدگی کااعلان کیا تھا، پارٹی سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی سے اتحاد ختم کر رہے ہیں تاہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے۔

اختر مینگل نے اجلاس میں کہا تھا کہ جھنڈا گاڑی پر لگانے سے کوئی وفادار نہیں ہوتا، گاڑی پر جھنڈا لگا کر بارود بھی لے جائے تو کوئی نہیں پوچھتا۔ انھوں نے سوال کیا کہ بلوچستان میں موجودہ حالات کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ باہر سے آئے 56 بلین ڈالر سے بلوچستان کو کیا ملا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں