پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دھمکی آمیز خط قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دھمکی آمیز خط قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سربراہی میں کابینہ کے خصوصی اجلاس کا احوال سامنے آگیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اراکین کو خفیہ مراسلہ ٹیلی پرامٹر پر دکھایا گیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، قومی اسمبلی ان کیمرہ سیشن میں شاہ محمود خفیہ مراسلے پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکا کو خفیہ مراسلہ دکھایا جائے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں دھمکی آمیز خط کابینہ اراکین کو دکھایا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے مبینہ سازشی خط پرکابینہ کو اعتماد میں لیا، جس پر وفاقی کابینہ نے وزیرعظم کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں آپ کی قیادت پر اعتماد ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے خط کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کا ان کیمرا اجلاس بلانے کی تجویز دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کےبجائے ملکی مفاد کی سیاست کی، خط کا تحریک عدم اعتماد سے گہرا تعلق ہے، ملک کے خلاف سازش پر آخری بال تک لڑوں گا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں، غیر ملکی سازش کے تحت منتخب حکومت گرانے کی کوشش ہورہی ہے، کچھ عناصر غیر ملکی عناصر کی آلہ کار بنےہوئے ہیں، ایم کیو ایم اور باپ پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی تھی۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں