جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

حکومت کا دوسرے فیز میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے دوسرے فیز میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا، جس میں پاورڈسٹریبیوشن، پاورپروڈیوسرزکمپنیوں، مینوفیکچرنگ کمپنیوں سمیت دیگر کمپنیاں شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے حکومتی ملکیتی اداروں کیلئے ایس او ایز پالیسی کا اجرا کردیا ، جس میں حکومت نے دوسرے فیز میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

ایس او ایز پالیسی میں کہا گیا کہ دوسرے فیزمیں پاورڈسٹریبیوشن، پاورپروڈیوسرزکمپنیوں، مینوفیکچرنگ کمپنیوں، جام شوروپاورکمپنی، نیشنل پاورپارکس مینجمنٹ کی نجکاری ہو گی۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ لاکھڑاپاورجنریشن کمپنی لمیٹڈ،اسٹیٹ پٹرولیم ریفائننگ ، فنانشل انسٹیٹیوشنز،رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈمینجمنٹ کمپنیوں کی نجکاری بھی دوسرےفیز میں ہو گی۔

ایس او ایز پالیسی کے مطابق سوئی گیس کمپنیوں،زرعی ترقیاتی بینک سمیت 10مزیداداروں کی نجکاری کی جائےگی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کی نجکاری کیلئےآئی ایم ایف کےساتھ بھی مشاورت کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزارت خزانہ نے حکومتی ملکیتی اداروں کی اونرشپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی 2023 کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، نئی ایس او ایز پالیسی کا اطلاق تمام حکومتی ملکیتی اداروں پر ہوگا۔

سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ قائم کرکے اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کی جائے گی اور مجوزہ یونٹ سرکاری اداروں کے بزنس پلان کا تجزیہ کرکے سفارشات دے گا اور سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ میں قابل اور تجربہ کار اسٹاف بھرتی کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں