اسلام آباد: وزیراعظم نے بھاری معاوضے پرپیشہ ورسیکرٹری آئی ٹی کی تلاش شروع کردی اور بھرتی کیلئے اشتہار جاری بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے بیوروکریسی سے سیکرٹری آئی ٹی تعینات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
جس کے بعد وزیراعظم نے بھاری معاوضے پر پیشہ ور سیکرٹری آئی ٹی کی تلاش شروع کردی، مسابقتی عمل کے ذریعے بھرتی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا۔
- Advertisement -
جس میں عہدے کے لئے آئی ٹی شعبے میں کم ازکم 20 سالہ تجربہ لازمی قراردیا گیا ہے اور عمر کی بالائی حد 60 سال تک رکھی گئی ہے۔
تعیناتی کنٹریکٹ پر دوسال کے لیے اورقابل توسیع ہوگی جبکہ تنخواہ سپیشل پروفیشنل پے اسکیل پر 15 سے 20 لاکھ تک ہوگی۔