اسلام آباد : حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے چینی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن کی منظوری دے دی ہے۔
ایف آئی اے، آئی بی،ایف بی آر،اسٹیٹ بینک ودیگرمتعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں، قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن میں ملوث عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں : حکومت نے چینی کی قیمت سے متعلق واضح ہدایت جاری کردی
ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصرکے خلاف چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات شامل ہوں گے۔
وزیراعظم کی ہدایات کے بعد متعلقہ اداروں نے کارروائیاں تیز کردیں، آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر ایکشن متوقع ہے۔