ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

حکومت کا تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی کال دے رکھی ہے، لیکن حکومت نے پی ٹی آئی کو کسی صورت الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کو بھی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لئے جگہ مختص ہے صرف وہاں پر احتجاج کی اجازت ہوگی، ریڈزون میں کسی کا بھی احتجاج غیرقانونی ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ عمران خان نے 4 اگست کو الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، عمران خان کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جانبدار ہے، ان کی موجودگی میں ملک میں شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، ان کے پاس مزید عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں