پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

حکومت کا عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر اعلیٰ سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات پر اعلی سطحی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، جے آئی ٹی سات دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی جے آِئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

جے آئی ٹی کا اقدام گزشتہ روز اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا، جے آئی ٹی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی پارٹی کے کارکنوں پر درج مقدمات کی انکوائری کرے گی۔

- Advertisement -

ہائی پاورڈ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانےکی سمری تیار کرلی گئی ہے ، وزارت داخلہ جے آئی ٹی کی تشکیل کی سمری آج وزیراعظم کو بھجوائے گی۔

جے آئی ٹی میں وزارت داخلہ، پولیس کے سینئر افسر اور حساس اداروں کے افسران شامل ہوں گے، جے آئی ٹی سات دن میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔

جے آئی ٹی گزشتہ ہفتہ عدالتوں میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر پیدا شدہ صورتحال کاُ جائزہ لینے کے علاوہ پولیس اور دریگر فورسز کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے کارروائیوں کی بھی تحقیقات کرے گی ۔

جے آئی ٹی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں پولیس پر تشدد کی تحقیقات کرے گی اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے، تشدد پر بھڑکانے کے ذمہ داروں کو تعین کرے گی۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں حکومت کی جانب سے مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں