اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

برآمدات سے متعلق نئی حکمت عملی تیار، سخت مانیٹرنگ کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کھانے پینے کی اشیاء سمیت خوردنی اشیاء کی برآمد کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برآمدات کے حوالے سے نئی حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ، ذرائع وزارت تجارت نے بتایا کہ کھانے پینے کی اشیا کی برآمد کو مانیٹر کرنے کی تجویز دی ہے۔

پھل، گوشت، مرغی،چینی اور چاول کی برآمدپالیسی سخت کرنےکی تجویز ہے ، ڈالرزکےنام پر اشیائے خورونوش باہر بھجوا کر یہاں قلت پیدا کر کے مہنگائی کردی جاتی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ برآمدکرنےسےاگروہ چیز مہنگی ہوئی توسخت اقدامات کئےجائیں گے اور قلت والی اشیاکی درآمدبھی بروقت ممکن بنائی جائے۔

وزارت تجارت نے کہا کہ اسمگلنگ روکنے سے بھی ایک سال میں مہنگائی میں کمی آئی، بارڈر پرمزیدسختی کرنےکی تجویز بھی دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق برآمدکنندگان کوآئندہ بیرون ملک سےملنےوالاسرمایہ پاکستان لانےکاپابندکرنےکی تجویز ہے تاہم تمام اقدامات کی منظوری کابینہ سےلی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں