منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حکومت کا وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان اور کے پی کے میں تعینات پولیس اور انتظامیہ افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاق پر چڑھائی کرکے عہدے کا غیر آئینی استعمال کیا ہے ،جس پر حکومت نے کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آئینی کارروائی کیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی ہے، وزارت قانون سے حاصل قانونی رائے پر عمل کریں گے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعینات جن وفاقی ملازمین نے مارچ میں سہولت کاری کی ان افسران کیخلاف بھی ایسٹا کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی، بعض پولیس افسران مسلح ہو کر وفاق پر چڑھائی میں ملوث پائے گئے، ایسے افسران کیخلاف عہدوں کے برخلاف قانون استعمال پر کارروائی ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں