اسلام آباد : حکومت پاکستان نے پاک ترک فاؤنڈیشن کوکالعدم تنظیم قرار دے کر پاک ترک انٹرنیشنل سی اےجی ایجوکیشن فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کردی ، فاؤنڈیشن کوانسداددہشت گردی ایکٹ کی شق 11 بی کےتحت کالعدم دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستان میں پاک ترک انٹرنیشنل سی اے جی ایجوکیشن فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کرتے ہوئے پاک ترک فاؤنڈیشن کوکالعدم تنظیم قراردے دیا، فاؤنڈیشن کو انسداددہشت گردی ایکٹ کی شق 11 بی کے تحت کالعدم قرار دیاگیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کادہشت گردوں سےتعلق ہونےکےشواہدملےہیں، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فاؤنڈیشن کو شیڈول 1میں شامل کیاگیا۔
وزارت داخلہ نے فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں18 اپریل کو شامل کیا تھا۔
یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ نے پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر وزارت خزانہ کو اکاؤنٹس ترک معارف فاؤنڈیشن منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے ترک ایجوکیشن تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا، اکاؤنٹس منجمد
فیصلہ میں کہا گیا تھا کہ پاک ترک انٹرنیشنل کیگ ایجوکیشن فاؤنڈیشن1990میں قائم ہوئی، تنظیم کے28اسکول ترک حکومت کے تعاون سے چلتے رہے، کیگ ایجوکیشنل ترکی میں ناکام فوجی حکومت کے قیام میں ملوث تھی۔