پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ، سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کے حوالے سے سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، پالیسیز اور پیکجز پر کوٹہ غیرآئینی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کا11 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس نعیم اختر افغان نے تحریر کیا، جس میں سرکاری ملازمین کے بچوں سے متعلق پالیسیز اور پیکجزپرکوٹہ غیرآئینی قرار دے دیا گیا۔

- Advertisement -

سپریم کورٹ نےجی پی اوکی اپیل منظورکرکےپشاورہائیکورٹ کا2021 کا فیصلہ اور کوٹہ سے متعلق پرائم منسٹر پیکج فار ایمپلائمنٹ پالیسی اور اس کا آفس مینوریڈم کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے کوٹہ سے متعلق پرائم منسٹر پیکج فار ایمپلائمنٹ پالیسی اور اس کا آفس مینوریڈم ، سندھ سول سرونٹس رولز 1974 کے سیکشن 11 اے بھی کالعدم قرار دیا۔

فیصلے میں خیبرپختونخوا سرول سرونٹس رولز 1989 کا سیکشن 10 زیلی شق 4 اور سپریم کورٹ نے بلوچستان سرول سرونٹس رول 2009 کی شق 12 بھی کالعدم قرار دے دی گئی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ بغیراشتہار یا اوپن میرٹ بیوہ یا بچے کا کوٹہ آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ کوٹہ آرٹیکل 4،3، آرٹیکل 5 ذیلی شق 2 اور آرٹیکل 25 اور 27 سے متصادم ہے۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

عدالت کا کہنا تھا کہ وفاق ،صوبائی حکومتیں بغیراشتہاریا اوپن میرٹ ملازمتوں کی پالیسی ختم کریں تاہم فیصلے کا اطلاق پہلے سے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ملنے والے کوٹے پر نہیں ہوگا۔

سپریم کورٹ کے مطابق فیصلے کا اطلاق دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کے قانونی ورثا اور شہدا کے ورثا کو ملنے والے پیکجز اور پالیسیز پر نہیں ہوگا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم کو بھی کوٹے سے متعلق رولز نرم کرنے کا اختیار نہیں ہے، اچھی طرز حکمرانی کا حصول غیر مساوی سلوک اپنا کر حاصل نہیں کیا جا سکتا، کوٹے پر ملازمتوں کا حصول میرٹ کے برخلاف ہونے کیساتھ امتیازی سلوک بھی ہے۔

خیال رہے محمدجلال نامی شہری نےدرجہ چہارم کی ملازمت کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ، پشاور ہائیکورٹ نے محمد جلال کو کنٹریکٹ پر ملازمت کی ہدایت دی تھی ، بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف جی پی او نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں