اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت رواں مالی سال میں بھی معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنےمیں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت رواں مالی سال میں بھی معاشی ترقی کاہدف حاصل کرنےمیں ناکام رہی، جی ڈی پی کا ساڑھے تین فیصد کا ہدف پورا نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت رواں مالی سال میں بھی معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی جبکہ مقرر کردہ صنعتی اور خدمات شعبے کے اہداف بھی حاصل نہ ہوسکے جبکہ زرعی شعبے کی ترقی ہدف سے زیادہ رہی۔۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے معاشی اہداف اور اعداد و شمار منظورکرلیے، جس میں بتایا کہ معاشی ترقی کا ہدف 3.5 فیصد تھا لیکن 2.38فیصد رہی، زرعی شعبے کی ترقی 6.25 فیصد رہی جبکہ ترقی کا ہدف 3.4 فیصد تھا۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کی ترقی کا ہدف 3.4 حاصل نہ ہوسکا، صنعتی شعبے کی ترقی 1.21 فیصد رہی جبکہ خدمات کےشعبے کاہدف 3.6 فیصد تھا، اس شعبے میں شرح نمو 1.2فیصد رہی۔

اعدادو شمار میں کہا ہے کہ گندم کی فصل 11.64فیصداضافے سے 28.16 ملین ، کپاس کی فصل 108 فیصد اضافے سے 10.22 ملین بیلز اور چاول کی پیداوار 34.78 فیصد اضافے سے 98 لاکھ 70 ہزار ٹن اور مکئی کی پیداوار 10.3فیصد کمی سے 98 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔

صنعتی شعبہ کی ترقی محض 1.21 فیصد، بڑی صنعتوں میں شرح نمو محض 0.07 فیصد اور مشروبات کے شعبہ میں شرح نمو منفی 3.43 فیصد رہی۔

اس کے علاوہ ٹیکسٹائل کے شعبے 8.27 فیصد سکڑ گیا جبکہ تمباکو کے شعبے میں ترقی کی شرح 33.5 فیصد ، ادویات سازی کے شعبہ میں شرح نمو 23.19 فیصد ، معدنی شعبہ میں شرح نمو 4.85 فیصد رہی

خام تیل کی پیداوار میں 1.51 فیصد اضافہ ، کوئلے کی پیداوار میں 37.72 فیصد اضافہ ، لائم اسٹون کی پیداوار میں 7.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بجلی، گیس اور پانی کے شعبے میں منفی 10.5 فیصد کمی دیکھی گئی۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے مطابق تعمیراتی شعبے میں شرح نمو 5.86 فیصد اور لائیو اسٹاک میں شرح نمو 3.89 فیصد رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں