بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ملازمین کے لیے اہم خبر! یوٹیلیٹی اسٹورز کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حکومتی تحویل میں لینے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرکے اثاثے اور پراپرٹی حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے کے حوالے سے کمیٹی بنادی، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر صنعت وپیداوار 7 رکنی کمیٹی کےسربراہ ہوں
گے۔

وزیرمملکت خزانہ وریونیو اوروزیر مملکت آئی ٹی ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اورسیکرٹری صنعت و پیداوار کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں جبکہ سیکرٹری نجکاری اور سیکرٹری بی آئی ایس پی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی کابینہ نےکمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کرلیے ہیں ، کمیٹی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کے طریقہ کار سمیت کارپوریشن کی پراپرٹی اور اثاثوں کی حفاظت، مینٹی ننس کا تعین کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی کارپوریشن کے ملازمین سرپلس پول میں شامل کرنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لے گی جبکہ ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی آسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان پیکیج کی فراہمی کیلئے بی آئی ایس پی کیساتھ کوآرڈی نیشن حکمت عملی تیار کی جائے گی ، کمیٹی کیلئے وزارت صنعت وپیداوار سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی7 روز کے اندر اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی، آپریشنزبند ہونے سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیل اور پر چیز نہیں کرسکے گا۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں