پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

حکومت پاکستان کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان نے کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی 2 ہفتے میں رپورٹ دے گی۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے بعد کرغزستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی اور درخواست کی فوری طور پر بشکیک جاکر طلبہ کو دیکھنا چاہتا ہوں، ایس سی او اجلاس کے بعد آستانہ سے بشکیک گیا۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ کرغزستان کے وزیرخارجہ سے کہا تسلی اسوقت تک نہیں ہوگی جب تک خود جاکر صورتحال نہ دیکھ لوں، کرغزستان کے وزیر خارجہ سے دوطرفہ امور پر بات بھی ہوئی ، ہمیں بتایا گیا کہ تین پاکستانی زخمی ہیں جو اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

- Advertisement -

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرغزستان کے وزیر خارجہ دوبارہ یقین دہانی کرائی کہ حالات بالکل مکمل ہے اور اپنے صدر سے اجازت لیکر آپ کو بتاؤں گا، کرغز صدر نے دورے پر آنے کیلئے ویلکم کہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کرغزستان بشکیک کے اسپتال میں زیرعلاج پاکستانیوں کی عیادت کیلئے گیا، اسپتال پہنچے تو پتہ چلا کہ اب صرف ایک پاکستانی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس کے بعد آستانہ سے بشکیک گیا تھا، پاکستانی نوجوان گھبرایا ہوا اور پریشان تھا اسے تسلی دی ، نوجوان نے بتایا والدین اٹک میں ہیں انھوں نے کہا فوری پاکستان آجاؤ، اسپتال کے ڈاکٹرز سے مشورے کے بعد نوجوان کو پاکستان بھجوانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈاکٹرز نے اجازت دے دی کہ نوجوان کو پاکستان لے جاکر علاج کرایا جاسکتاہے، کرغزستان کے نائب وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی انھوں نے کہا یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے سفیر نے بھی کنفرم کیا ہے کہ کرغزستان کے حالات اب بالکل ٹھیک ہیں، کرغزستان کے نائب وزیراعظم نےبتایا کہ ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لے رہےہیں۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے سفیر نے بتایا 1100ہمارے ورکرز ہیں، جو ایجنٹ کےذریعے کرغزستان پہنچے اور کام کر رہے ہیں، کرغزستان حکومت سے گزارش کی ان لوگوں کو ڈیپورٹ کرنے کے بجائے ریگولرائز کردیں اور ویزا دے دیں، کرغزستان نائب وزیراعظم کا مشکور ہوں انھوں نے کہا کہ آپکی نیشنل کمیٹی سے درخواست پراجازت لیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بشکیک ایئرپورٹ پر ہمارے سفیر نے میری طالبعلموں کے نمائندوں سے ملاقات کرائی، میراخیال ہے کہ اسوقت کرغزستان میں پاکستانی طلبا میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے ، کرغزستان وزیرخارجہ سے کہا اپنے وفد بھیجیں اور طالبعلموں کا خوف دور کریں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں کہ بشکیک واقعے پر ہمارےمشن کی کیاکارکردگی رہی، انکوائری کمیٹی دو ہفتے میں فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ دے گی۔

انھوں نے بتایا کہ کے پی حکومت کی جانب سے بھی طلبہ کو لانے کیلئے پرواز کا بندوبست کیاگیا ، مجموعی طور پر آج رات تک 4290 کےقریب طلبہ پاکستان پہنچ چکے ہوں گے، بشکیک کے اسپتال میں زیرعلاج نوجوان شاہ زیب کو لیکر ہم پاکستان واپس پہنچے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں