اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مساجد اور عبادات کے حوالے سے لائحہ عمل طے پانا باعث اطمینان ہے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مساجد اور عبادات کے حوالے سے لائحہ عمل طے پانا باعث اطمینان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں کرونا کی موجودہ صورتحال ، روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا، معاونین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک میں 8 ہزار سے زائد ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں،رواں ماہ کے آخر میں 20 ہزار ٹیسٹ یومیہ کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ تیسری کھیپ میں 408 اسپتالوں کو سامان بھجوایاگیا،اسپتالوں کو چوتھی کھیپ میں سامان کو دگنا کر دیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی مشکلات کا مکمل ادراک ہے،کرونا کے خلاف سب سے مؤثر حکمت عملی سوشل ڈسٹنسنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد ممالک میں قومی اہمیت کے معاملات میں عوام کو ترغیب دی جاتی ہے،طاقت کے استعمال کے بجائے عوام کوترغیب دے کر تعاون یقینی بنایاجاتاہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے،کوشش ہے کرونا روک تھام اور معیشت رواں رکھنے میں توازن رکھیں،صوبائی حکومتوں کے تعاون سے تاجروں کے مسائل حل کیے جائیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مساجد اور عبادات کے حوالے سے لائحہ عمل طے پانا باعث اطمینان ہے،لائحہ عمل جید علمائے کرام اور مشائخ کے مکمل اتفاق رائے سے طے پایا،لائحہ عمل پر عملدرآمد کی ذمہ داری علمائے کرام نے خود لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں