تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سرکاری حج اسکیم 2019 کی تیسری قرعہ اندازی، 4 ہزار 316 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی مذہبی امور نے حج 2019 کی تیسری قرعہ اندازی کا اعلان کردیا جس کے مطابق 4 ہزار 316 خوش قسمت درخواست گزار سرکاری کوٹے پر فریضہ مقدس ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی مذہبی امور کے مرکزی دفتر میں حج 2019 کی تیسری قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا، ترجمان کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد تیسری قرعہ اندازی کی گئی۔ وفاقی سیکریٹری میاں محمدمشتاق نے بٹن دباکرقرعہ اندازی کاعمل مکمل کیا، ترجمان مذہبی امور کے مطابق 4ہزار316 خوش نصیب کامیاب قرارپائے۔

مذہبی امور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق رواں سال سرکاری حج اسکیم کےتحت ایک لاکھ23ہزار316عازمین فریضہ مقدسہ کی سعادت حاصل کریں گے، کامیاب درخواست گزار10جولائی تک بینکوں میں پیکیج کی رقم جمع کراسکیں گے۔ وزاتِ مذہبی امور کا کہنا تھا کہ کامیاب درخواست گزاروں کوبذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کردیاگیا، خوش نصیب عازین مختص بینکس کی برانچوں میں رقوم اور فارم جمع کرواسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری حج اسکیم کی دوسری قرعہ اندازی: مزید 9ہزارسےزائد خوش نصیبوں کے ناموں کااعلان

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان حج کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ عازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی حجاج کو ای ویزا کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ، عازمین حج کو 25 سے 58 ہزار روپے تک رقم واپس بھی کی جائے گی جبکہ وہ 20-2019ء کے جدید ماڈل والی گاڑیوں میں سفر کریں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اضافی حج کوٹے کےتحت سرکاری اسکیم حج کی دوسری قرعہ اندازی کا اعلان 3 جون کو کیا گیا تھا، جس کے مطابق مزید نو ہزار سے زائد خوش نصیب افراد حج ادا کریں گے، وزیر مذہبی امور نور الحق کا کہنا تھا کہ عازمین حج کو روانگی سے پہلے اچھی خاصی رقم واپس ملے گی۔

خیال رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستان کے لیے 16 ہزار اضافی حج کوٹے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 تھا جو اس سال بڑھا کر دو لاکھ کر دیا گیا۔ یاد رہے مارچ میں حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج قرعہ اندازی کر کے حج پر جانے والے ایک لاکھ 7 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -