جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نان فائلرز ہوشیار ! وزیرخزانہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 49 لاکھ نان فائلرز کا پورا لائف اسٹائل ڈیٹا موجود ہے، سب کو نوٹس بھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس واجبات اداکرنے سے معیشت مضبوط ہوگی ، ایف بی آراصلاحات پر وزیراعظم ہر ہفتے میٹنگ بلاتے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے 3،2چیزیں سامنے آئی ہیں ، یہ بات سامنے آئی ہے کہ 49 لاکھ لوگ انکم ٹیکس نان فائلرزہیں، ہمارے پاس نان فائلرز کا ڈیٹا موجود ہے،نادرا کے پاس بھی اہم ڈیٹا موجود ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ نان فائلرز کا پورا لائف اسٹائل ڈیٹا موجود ہے، نان فائلرز کو سینٹرلائزڈ طریقے سےنوٹس کئےجائیں گے،نان فائلرز کو ٹیکس افسران براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکے گا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہوگی کیونکہ ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’سیلز ٹیکس میں چھ سو ارب کا جعلی ڈیٹا ہے جس میں سے ایک ارب ریکور ہوا ہے جبکہ کسٹم ٹیکس میں 50 سے 200 ارب کی مس کلاسفیکیشن ہے، ’مل کر آواز اٹھانی ہو گی جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے یا کم ٹیکس دے رہے ہیں وہ ملک کی معیشیت کے لیے درست قدم اٹھائیں۔‘

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ صاحبان زرعی شعبے پر ٹیکس کیلئےقانون سازی لائیں گے، تاجر دوست اسکیم میں تعاون کرنے پر تاجروں کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں، تنخواہ دار طبقہ مجھے کہتا ہے آپ نے ان کے لئے کیا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں