پیر, جون 24, 2024
اشتہار

مدینہ منورہ: سرکاری اسپتالوں کی استعداد میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں سرکاری اسپتالوں کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ رواں برس کے حج سیزن میں کیا گیا ہے تاکہ حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جاسکیں۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت نے مدینہ منورہ کے سرکاری اسپتالوں کے بستروں کی تعداد میں 22 فیصد اضافہ کردیا ہے، ایمرجنسی وارڈ، انتہائی نگہداشت اور جنرل وارڈز میں اضافی بستر مہیا کیے گئے ہیں۔

بستروں کا اضافہ کنگ سلمان میڈیکل سٹی اور کنگ فہد اسپتال میں کیا گیا ہے، یہ اقدام حج کا موسم شروع ہونے اور حج زائرین کے مدینہ منورہ پہنچنے کے موقع پر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مدینہ منورہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان میڈیکل سٹی کے بڑے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈز میں 35 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جنرل وارڈ کے بستروں میں 20 فیصد اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں 35 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مدینہ منورہ کے کنگ فہد اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں 35 اور جنرل وارڈ میں 10 فیصد مزید بستر مہیا کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں