تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد 190.29 روپے ہوگئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دسمبر 2021 کی کم ترین سطح پر آگئیں ہیں برینٹ کروڈ دو ڈالر 66 سینٹ کم ہوکر 74 ڈالر 78 سینٹ فی بیرل ہوگیا۔

عالمی منڈی میں ڈبلیو ٹی آئی کروڈ دو ڈالر 61 سینٹ کم ہوکر 68 ڈالر 72 سینٹ پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جبکہ پندرہ روز قبل پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کمی کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -