اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 279.75 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل ہر پندرہ روز میں کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں