جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پندرہ روز کی پالیسی تبدیل، حکومت نے عوام پر پھر پیٹرول بم گرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے 15 روز کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے ایک بار پھر پیٹرول بم عوام پر گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا اس لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ جبکہ  ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 92 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 75 پیسے کے اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

پڑھیں: ’’ پیٹرولیم مصنوعات ایک بارپھرمہنگی کرنے کی تیاری ‘‘

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے شروع ہوجائے گا اور یہ قیمتیں مارچ کے پورے مہینے تک لاگو رہیں گی۔

یاد رہے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے جس میں حکومت سے قیمتیں بڑھانے ، کم کرنے یا پھر اُن کو برقرار رکھنے کی سفارش کی جاتی ہے، وفاقی وزیر خزانہ اوگرا سمری پر منظوری یا اُسے مسترد کرتے ہیں جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں