اسلام آباد : حکومت نے گریڈ 1سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصداضافہ کردیا ، جس کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافےکا اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گریڈ 1سے 19 تک ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد ریڈکیشن الاؤنس ملےگا، الاؤنس کااطلاق یکم مارچ سےہوگا۔
اعلامیے میں کہا ہے کہ گریڈ1سے16تک پوسٹوں کو کےپی حکومت کے پیٹرن پر اپ گریڈ کیا جائے گا اور آئندہ بجٹ میں ٹائم اسکیل گرانٹ کولاگوکرنےپربھی غورہوگا۔
جولائی سےایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ کا حصہ بنانے پر غور کی یقین دہانی کرادی ہے اور صوبوں کو بھی اپنے وسائل کے مطابق ملازمین کو سہولتیں دینے کی سفارش کی ہے۔
یاد رہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات کےبعدنوٹیفکیشن کا مسودہ تیار کیا گیا تھا۔
مسودے کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے 25فیصداضافہ ہوگا، اطلاق گریڈایک سے 19تک کے ملازمین پرہوگا، ریلیف صرف ان ملازمین کیلئے ہے جو پہلے سےاضافی الاونس نہیں لےرہے۔
،مسودے میں کہا گیا تھا کہ ایڈہاک ریلیف کو جولائی 2021 سےبنیادی تنخواہ کاحصہ بنایاجائےگا جبکہ وزارت خزانہ ٹائم اسکیل پروموشن اور لو اسکیل ملازمین کی اپ گریڈیشن پر کام کرے گی۔