بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا۔

حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شرح منافع میں اضافہ پنشنرز، بہبود سیونگ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر کیا گیا ہے۔

ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 9.35 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کردی گئی، ریگولر انکم سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 0.84 فیصد اضافے سے 11.04 فیصد ہوگئی ہے۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شرح منافع 11 فیصد ہوگئی ہے۔

بہبود اور پینشنرز سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 0.48 فیصد اضافے سے 12.72 فیصد ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع برقرار رکھی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں