تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

تمام تعلیمی بورڈز کو ایک ہفتے میں نتائج جاری کرنے کی ہدایت

حکومت سندھ نے گیارھویں اور بارھویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج تاحال جاری نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تعلیمی بورڈز کو ایک ہفتے میں نتائج جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبائی وزیر برائے تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ نتائج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ اس کی تمام تر ذمے داری چیئرمین بورڈز اور کنٹرولر امتحانات پر عائد ہوتی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ ہزاروں طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے نتائج کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں جب کہ سرکاری اور نجی شعبے کی جامعات نے داخلوں کیلیے انٹری ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے ہیں۔

صوبائی وزیر نے تمام بورڈز کو نتائج ایک ہفتے میں جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ جامعات اور بورڈز کو فیصلے پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

- Advertisement -