پیر, جون 17, 2024
اشتہار

حکومت کی ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد :‌ حکومت نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دے دی ، احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت سڑکوں کے بجائے ایوان میں آئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بامقصد مذاکرات کےلیے دروازے کھلے ہیں۔ ضد اورانا کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

احسن اقبال نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور معیشت کےلیے پی ٹی آئی قیادت سڑکوں کے بجائے ایوان میں آئے، مثبت اپوزیشن کا کردارادا کرے اور 2029تک انتظارکرے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی سیاست کےلیےعدالت کےکندھےاستعمال کرنا چاہتی ہے اور عدالت کواسٹیبلمشنٹ اور حکومت سے لڑوا کر اپنے لیے راستہ بنانا چاہتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 2018میں ایک ناٹک ہوا اورچلتی ہوئی حکومت کو ہٹایا گیا، اناڑی کے ہاتھ میں گاڑی کی چابی دیں گےتو وہ گاڑی منزل پر نہیں لےجاسکتا، 4سال معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا،سی پیک منصوبہ بند کیا گیا، قرضے ادا کرنے کیلئے بھی مزید ایک ہزار ارب قرض لینا پڑتا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ کو سچ بنا کر قوم میں انتشار کے بیج بوئے گئے، کل سوشل میڈیا پر میرے استعفے سے متعلق خبرچلائی گئی، جھوٹ پھیلا کر عوام میں انتشارپیدا کیاجاتاہےاس فتنے سے بچنا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ دوست ممالک کوتبدیلی سرکار ناراض کر گئی تھی آج وہ دوبارہ ساتھ کھڑے ہیں، چین سے دوبارہ سی پیک کے منصوبے کو زندہ کررہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ مردہ ہوگئی تھی،کریش ہوگئی تھی دوبارہ مستحکم ہوئی، پاکستان کے مستقبل کا تقاضہ ہے کسی کوملک سےکھیلنے کی اجازت نہ دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں