تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسلامی اتحاد‘ راحیل شریف کو این او سی جاری‘ سعودی عرب روانہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد کی سربراہی کے لیے این او سی جاری کردیا‘ راحیل شریف سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اتحادی افواج کیلئے این او سی جاری کردیا، وزارت دفاع نے این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف نے حکومت سے سعودی عرب میں کام کرنے کیلئے پوچھا تھا اور حکومت نے انہیں این او سی جاری کردیا ہے۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف حکومتی اجازت کے بعد انہیں لینے کے لیے آئے طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگئے، سعودی عرب نے راحیل شریف کے لیے خصوصی طیارہ  بھیجا تھا۔

خیال رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے اتحادی افواج میں شمولیت کیلئے حکومت پاکستان کو درخواست دی تھی۔


مزید پڑھیں : انتالیس اسلامی ممالک کا فوجی اتحاد، راحیل شریف سربراہ مقرر


یاد رہے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کچھ عرصہہ قبل تصدیق کی تھی کہ پاک فوج کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو 39 مسلم ممالک کے فوجی اتحاد کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر 2015 میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 30 سے زائد اسلامی ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس میں مصر، قطر،متحدہ عرب امارات،ترکی، ملائشیا، پاکستان اور کئی افریقی ممالک شامل ہیں۔

ابتدائی طور پر اس اتحاد میں 34 ممالک تھے تاہم کئی دیگر ممالک کی شمولیت کے بعد اس اتحاد میں شامل ممالک کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

مشترکہ فوجی اتحاد کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا، فوج کو دہشت گرد گروپوں کے خلاف تیار کیا جارہا ہے جو شدت پسندی میں ملوث گروپوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

Comments

- Advertisement -