ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

حکومت کا بڑا اقدام ،کورونا وائرس کے بارے میں تمام معلومات واٹس ایپ پر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کردیا ، اس ہیلپ لائن کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اور اقدام سامنے آگیا ، ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کردیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ، اس ہیلپ لائن کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے۔

واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے ، ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی ، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں