تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

حکومت کی تحریک انصاف کا دھرنا روکنے اور ناکام بنانے کے لیے نئی حکمت کیا ہے؟

اسلام آباد : تحریک انصاف کا دھرنا روکنے اور ناکام بنانے کے لیے حکومت کی نئی حکمت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا دھرنا روکنے اور ناکام بنانے کے لیے وزارت داخلہ نے نئی حکمت تیار کرلی ہے۔

وزارت داخلہ کی نئی حکمت عملی کی تفصیلات اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلیں، ذرائع نے بتایا کہ پہلے جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد میں موبائل سروس معطل کی جائیگی،ذرائع

ذرائع کا کہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں موبائل کیساتھ میٹرو بس سروس معطل کی جائے گی اور اسلام آباد میں داخلے کیلئے شہریوں کے آئی ڈی کارڈ و دیگر دستاویزچیک ہوں گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ہوٹلزمیں لوگوں کی چھان بین اور تعلیمی ادارے بند کرنے سمیت پکوان سینٹرز،ساؤنڈ سسٹم کرایہ پر دینے والوں پرپابندی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا تھا ، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی کو بھی اسلام آباد پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اسلام آباد پر حملے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائےگا۔

اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ افراتفری پھیلانے سے باز رہیں، ریڈ لائن عبور کرنے والوں کیخلاف متعلق قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، انہیں نہ صرف قانون کی طاقت بلکہ بائیس کروڑ عوام کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Comments

- Advertisement -