پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

13 بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا پلان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : حکومت نے 13 بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا پلان جاری کردیا، فیسکو نجکاری کے حوالےسے ملک بھر میں سر فہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کانوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ وزارت نے 13 کمپنیوں کی نجکاری کا پلان جاری کیا ہے ، جس میں فیسکو نجکاری کے حوالےسے ملک بھر میں سر فہرست ہے۔

پاور سیکٹر نے 12آرگنائزیشن کی بھی نجکاری کےحوالےسےہدایات جاری کردی ہیں ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری مرحلہ وار ہوگی۔

- Advertisement -

پہلے مرحلے میں فیسکو ،گیپکو ،حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں میپکو اور پیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی نجکاری ہوگی۔

ذرائع وزارت توانائی کی جانب سے کہا گیا کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں