تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کرونا وائرس معلومات، حکومت پاکستان کا عوام کے لیے شاندار اقدام

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے کرونا وائرس حوالے سے سرکاری ویب سائٹ متعارف کرادی۔

اسلام آباد میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس  میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا وائرس کی تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات پہنچانے کے لیے ویب سائٹ متعارف کرائی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں کرونا کی موجودہ صورت حال، حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی معلومات عوام کو فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ پر بروقت مریضوں کی تعداد اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

ویب سائٹ لنک: covid.gov.pk

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ پاکستان بھر میں کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 326 تک پہنچ گئی جن میں سے دو کی اموات ہوئیں جبکہ اتنے ہی صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ چین نے کرونا وائرس کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکا ہے، آئندہ چند روز میں چینی ماہرین کے ساتھ ویڈیو کانفرنسز کررہے ہیں، چین نے کرونا کی وبا پر قابو پایا ہے ہمیں ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ دنیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد 176 ہے، دنیا میں 2 لاکھ 20 ہزار کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ہے، ایک لاکھ کے قریب مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -