اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے رونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر میں آئسولیشن کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الہیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت پنجاب گھر پر آئسولیشن کی اجازت دے۔
مونس الہیٰ کا کہنا تھا کہ جن افراد میں زیادہ علامات ظاہر ہوں انہیں اسپتالوں لایا جائے، لوگ ٹیسٹ کرانے سے خوفزدہ ہیں،اسپتالوں میں بھی اتنے بیڈز نہیں ہیں۔
Government of Punjab should allow positive #COVID2019 patients to self isolate in their homes and only shift them to hospitals when they develop serious symptoms. Many are avoiding tests due to fear of being dragged off. We don’t have enough hospital beds. @UsmanAKBuzdar
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 29, 2020
وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف کام کرنے والے ڈاکٹرز کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی کمی کا اعلان کرتے ہیں، سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزاؤں میں کمی نہیں ہوگی،انڈر ٹرائل قیدیوں سےمتعلق سفارشات جلد حکومت کو دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1526 تک جا پہنچی ہے ،وائرس سے اب تک 13 افراد جاں بحق اور 29 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔