اشتہار

افسران کو ترقی دینے کی تیاریاں، وزیر اعظم نے جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 18 سے زائد افسران کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کیلیے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو بورڈ اجلاس کیلیے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی جس میں گریڈ 21 سے 22 کیلیے 18 سے زائد آسامیوں پر ترقیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی دینے پر غور کیا جائے گا جبکہ سیکریٹری ٹو وزیر اعظم اسد الرحمان گیلانی کا کیس گریڈ 22 میں ترقی کیلیے پیش ہوگا، سیکریٹری پاور ڈویژن راشد محمود کو گریڈ 22 جبکہ سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی کو گریڈ 22 میں ترقی دیے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ایڈیشنل سیکریٹری انچارج آئی ٹی محمد محمود، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغا، چیئرمین ای او بی آئی خاقان مرتضیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب زائد اختر زمان کو گریڈ 22 میں ترقی دی جا سکتی ہے۔

علاوہ ازیں، ارم بخاری، ساجد بلوچ، جودت ایاز، ندیم محبوب، عنبرین رضا، عثمان اختر باجوہ، مصدق احمد خان، عطا الرحمان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس سروس کے احمد مکرم، بی اے ناصر کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا جائزہ لیا جائے گا، عامر ذوالفقار خان اور احسان صادق کو ترقی دینے پر غور ہوگا، غلام رسول زاہد کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیر اعظم آفس کے افسران کیلیے چار اضافی تنخواہوں کی منظوری دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں