اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا ہے، جہاں طلبا آئن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تعلیمی سال 2020/21 کے اسکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے، پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا رہے گا، اسکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔ پورٹل کا لنک درج ذیل ہے۔
تعلیمی سال 2020/21 کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے۔پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے۔ اسکالرشپ درخواست میں متعلقہ یونیورسٹی کا نام درج کرنا ضروری ہے۔ پورٹل کا لنک درج ذیل ہے 1/3:-https://t.co/XaorGQzE1k pic.twitter.com/GxaFM1Z7LI
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) September 8, 2020
ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملک کی 119 سرکاری شعبہ یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلباء وظائف کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جن طلباء کی فیملی ان کم 45,000 روپے سے کم ہے، وہ بھی احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ملک کی 119 پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طالب علم اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں جن طلباء کی فیملی انکم 45,000 روپے سے کم ہے وہ احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔2/3 pic.twitter.com/hRZOIkpKdx
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) September 8, 2020
معاون خصوصی نے مزید کہا احساس اسکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4,000 روپے ماہانہ گزر بسرکا وظیفہ بھی شامل ہے جبکہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں اس پروگرام میں شامل ہیں۔
احساس اسکالرشپ میں 100 فیصد ٹیوشن فیس اور 4,000 روپے ماہانہ گزر بسرکا وظیفہ بھی شامل ہے۔ پروگرام کے دائرہ کار میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیاں شامل ہیں۔3/3 pic.twitter.com/rIJi1M60av
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) September 8, 2020