ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

حکومت کی ایک کھرب روپے کا منی بجٹ لانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی ایک کھرب روپے کا منی بجٹ لانے کی تیاری ہے ، جس میں سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستمبرمیں 150 ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے ، جس کے باعث تقریباً1 ٹریلین روپے کے منی بجٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ 2 ماہ کا ریونیو شارٹ فال 250 ارب روپے سے تجاوزکرنےکاخدشہ ہے، 12970 ارب کا ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے رواں ماہ کیلئے 1100 ارب ٹارگٹ ہے،ذرائع

- Advertisement -

ایف بی آر کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ختم ہونےکےبعدریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے کسی بھی وقت منی بجٹ آ سکتاہے اور آئندہ بجٹ میں سیلزٹیکس استثنیٰ ختم ،ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر اگست کا شارٹ فال پورا کرنے کے بجائے ستمبر کا ہدف بھی حاصل نہیں کرسکےگا، ایف بی آرستمبرمیں ابھی تک تقریباًساڑھے400ارب روپےسےزائد جمع کرسکا۔

ذرائع کے مطابق ستمبر کے اختتام تک ایف بی آرساڑھے 900ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس جمع کرسکے گا ، جس سے اگست اورستمبر 2 ماہ کا ریونیو شارٹ فال تقریباً 250 ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف بی آر میں انٹرنل اسسمنٹ کےمطابق ہرماہ ریونیو شارٹ فال آنےکاخدشہ ظاہرکیاگیا ہر ماہ ریونیوشارٹ کےباعث مالی سال کےاختتام تک ٹیکس ہدف حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں سیلزٹیکس استثنیٰ ختم ، ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجاویز زیر غور ہے جبکہ سیلز ٹیکس استثنیٰ ختم کرکے یکساں سیلز ٹیکس اسٹینڈرڈ شرح کے لحاظ سےعائد کرنے کی بھی تجویز ہے۔

آئی ایم ایف سے طےشدہ اہداف کے مطابق ریونیوشارٹ فال کی کوئی گنجائش نہیں، ٹیکس نیٹ بڑھاکراضافہ ٹیکس حاصل کرنےکےبجائےموجودہ ٹیکس نیٹ پرمزیدبوجھ ڈالاجائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں