جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چار برس میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی سیاست سے لوگ تنگ آ چکے ہیں ان کی منفی طرزِ سیاست کے باعث پیدا ہونے والی سیاسی بے یقینی معیشت کو متاثر کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی ایک نجی یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے دعویٰ کیا کہ ہم کرپشن فری اور اسکینڈل فری حکومت کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عوام بہترین منصف ہیں اور وہ 2018 کے انتخابات میں فیصلہ سنائیں گے کہ پاکستان 2013 سے بہتر ہوا ہے یا پیچھے چلا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو انتخابی اصلاحات پر کام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کھلاڑیوں کا کام نہیں اس کے لیے جہد مسلسل اور تحمل کے ساتھ آگے بڑھنا ہوتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ناکام ریاست کہنے والی مغربی دنیا بھی آج پاکستانی معیشت اور امن و امان کی صورتِ حال کو مستحکم قرار دے رہی ہے اور یہ سب میاں نواز شریف کی بردباری اور قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ممکن ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اب تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے اور حکومت کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ پرائیوٹ سیکٹر 20 لاکھ ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ معیشت کا دارومدار انفراسٹرکچر پر ہوتا ہے کیوں کہ تعلیم، صحت اور تجارت اسی راستے آتی ہیں جس کے لیے اب ہر صوبے میں موٹروے اور میٹرو بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک 66 سالوں میں 16 ہزار میگا واٹ بجلی بنی جب کہ صرف گزشتہ چار سال میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں