بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پانچ سالوں میں ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے، خسرو بختیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و  اصلاحات خسرو بختیار کے کہا ہے کہ ہماری حکومت پاکستان کو مسلم لیگ ن کے دور سے زیادہ ترقی دے گی، پانچ سالوں میں ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دورِ حکومت میں برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہم سرمایہ کاری کو 18 فیصد تک لے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں اتنی صلاحیت ہے کہ برآمدات کا ہدف حاصل کرسکیں، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کو ن لیگ سے زیادہ ترقی دے گی۔

مزید پڑھیں: سی پیک منصوبہ درست سمت میں گامزن ہے: خسرو بختیار

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم متعارف کرا کے لوگوں کو فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کررہے ہیں، حکومت کے پانچویں سال شرح نمو6اعشاریہ 5فیصدہوگی، ہم پانچ سال میں ایک کروڑ نوکریوں کےمواقع پیداکریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سکھر حیدر آباد موٹر وے کا کام رواں سال شروع ہوگا، تنگ چادر ملی اس کے باوجود 900 ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ دیا ، ہم نے صرف سڑکیں نہیں بلکہ بجلی اور پانی کے منصوبوں پر بھی کام کیا۔

وزیر برائے ترقی و اصلاحات کا کہنا تھا کہ مالی سال کے بجٹ میں بجلی کے نظام کی ترسیل کے لیے 80 ارب روپے مختص کیے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں