اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے اسپتالوں میں 189 آکسیجنیٹڈ بیڈز فراہم کردیئے، اسپتالوں میں پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےاسلام آبادکے اسپتالوں میں 189 آکسیجنیٹڈ بیڈز کی فراہمی کاوعدہ پورا کردیا، پمز میں 117بستروں کے اضافے کے بعد کل تعداد192 اور پولی کلینک میں 13بستروں کے اضافے کے بعد کل تعداد 27 ہوگئی ہے۔
سی ڈی اے اسپتال میں 59 بستروں کے اضافے کے بعد کل تعد 83 ہوگئی جبکہ پمز اسپتال میں 20 اورسی ڈی اےاسپتال میں 21 وینٹی لیٹر ز بھی فراہم کردیئے گئے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنےکیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسپتالوں میں ادویات، آکسیجن اور بیڈزکی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ تمام پاکستانی بزرگ، دل اور شوگر کےامراض والوں کا خاص خیال رکھیں جب کہ وزیراعظم نے کورونا کے خلاف جانیں قربان کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کوہیلتھ کیئر ورکرز پر فخرہے، قوم کومشکل حالات کاسامناکرنےوالےہیلتھ ورکرز کا احساس ہے۔
خیال رہے یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا مریضوں کےلیے1400 وینٹی لیٹردستیاب ہیں اور رواں ماہ کے اختتام تک 1000 اضافی آکسیجن بیڈزدستیاب ہوں گے تاہم کورونا کےلیےمختص 61 فیصدوینٹی لیٹرز تاحال استعمال نہیں ہو سکے۔