اسلام آباد : حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ٹیکسز کی بھرمار کردی اور پیٹرولیم لیوی کی انتہائی حد 30 روپے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے ٹیکسز کی بھرمار کردی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول،ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کی انتہائی حد 30روپے مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پٹرول پر زیادہ سے زیادہ 30 روپے فی لیٹرپیٹرولیم لیوی کی وصولی کی جارہی ہے جبکہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر زیادہ سے زیادہ 30روپےفی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی وصولی کی جارہی ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر6روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی وصولی اور سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد مقرر کی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد مقرر کی گئی اور 3روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کی وصولی کی جارہی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے اچانک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پچیس روپے سے زائد کا ریکارڈ اضافہ کردیا اور قیمتوں کا اطلاق بھی فوری ہوگیا تھا، فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پیٹرول 25 روپے58 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 100 روپے10 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 21 روپے 31 پیسے اضافے سے101 روپے 46 پیسے اور مٹی کا تیل ساڑھے 23 روپے بڑھ کر انسٹھ روپے چھ پیسے پر پہنچ گیا۔