اسلام آباد : چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نےمطالبہ کیا کہ حکومت عمران خان کی بہتان تراشی پرفوری ایکشن لے ایکشن نہ لیا تو ایسی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ
عمران خان قومی اداروں پر بہتان تراشی کر رہے ہیں، انھوں نے لانگ مارچ کے دوران دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔
نور عالم خان نےمطالبہ کیا کہ حکومت عمران خان کی بہتان تراشی پرفوری ایکشن لے اور اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کی بے جاہ تنقید پر رولنگ دے۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایکشن نہ لیا تو ایسی اسمبلی میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔
اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی افسوسناک ہے، حکومت کسی کو قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی نہیں کرنے دے گی۔