جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کے لیے خوش خبری، آرڈیننس جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صدارتی آرڈیننس جاری کر کے درآمد ہونے والے موبائل فونز کا ٹیکس کم کردیا۔

ایف بی آر کی جانب سے  جاری انکم ٹیکس آرڈیننس کی خصوصیات کے حوالے سے فہرست جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس قوانین 2001 کے تحت انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا گیا۔

ٹیکس قوانین کی (دوسری شق ) میں تبدیلی کے آرڈیننس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے مخصوص یعنی کم قیمت موبائل فونز پر عائد ہونے والے ٹیکسز پر چھوٹ دے دی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: تین ماہ میں 42 ارب چالیس کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد

ایف بی آر کے مطابق آرڈیننس جاری ہونے کے بعد اب 30 ڈالر سے 100 ڈالر تک کی مالیت کے موبائلز پر 730 روپے کی جگہ 100 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس نافذ ہوگا۔

اسی طرح تیس ڈالر تک کی مالیت کے اسمارٹ فون پر 100 جبکہ 100 ڈالر کی قیمت والے موبائل فون پر 200 روپے ٹیکس کم وصول کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے عام آدمی کو بیرونِ ملک سے لانے والے موبائل پر 50 فیصد خصوصی رعایت دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں