جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چیئرمین سینیٹ کے خلاف ممکنہ تحریک، حکومت اور اتحادی بھرپور مقابلے کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور اتحادی جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کےخلاف اپوزیشن کی ممکنہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کا چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال چیئرمین سینٹ سےملاقات کے پہنچے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سینٹرزکی بڑی تعداد بھی اظہار یکجہتی کے لیے صادق سنجرانی کی رہائش گاہ پر پہنچی۔

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی،زبیدہ جلال بھی سینیٹ چیئرمین کے گھر پر موجود ہیں جبکہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزرا نے بھی صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔تحریک انصاف، بلوچستان عوام پارٹی اور دیگر حکومت کی اتحادی جماعتوں نے صادق سنجرانی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور متفقہ فیصلہ کیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بی اے پی کا پیپلز پارٹی سے چیئرمین سینیٹ سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ توازن برقرار رکھ پائیں گے یا نہیں، مجھے نہیں پتا: آصف زرداری

حکومتی اور حلیف ارکان نے ممکنہ تحریک ناکام بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کا ساتھ دینے کاعزم دہرایا اور کہا کہ ’’اپوزیشن کو شوق ہے تو تحریک لاکر دیکھ لے، تحریک عدم اعتماد اُس سے قبل ہی دم توڑ جائے گی‘‘۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی اپوزیشن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’حزب اختلاف کی جماعتیں چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا رسک نہ لیں کیونکہ انہیں پھر منہ کی کھانا پڑے گی‘‘۔

قبل ازیں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد وفاق پر حملے اور چڑھائی کے مترادف ہے، ہم اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں