اسلام آباد: قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200فیصد تک اضافے کی تجویز سامنے آگئی ، اراکین موجودہ تنخواہ 1لاکھ 68ہزار کے لگ بھگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اورسینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی سے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور کروایا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اراکین قومی اسمبلی کی موجودہ تنخواہ 1لاکھ 68ہزارکےلگ بھگ ہے اور قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہ میں 200فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع نے کہا کہ تنخواہوں اضافے کابل قومی اسمبلی اورسینیٹ سےمنظوری کیلئےمشاورت کرلی گئی، تمام اتحادی اور اپوزیشن جماعتیں تنخواہ بڑھانےکےحق میں ہیں۔
مزید پڑھیں : تنخواہوں میں اضافہ ، حکومتی اور اپوزیشن ارکان یک زبان ہوگئے
،ذرائع نے بتایا کہ وزرااورمشیران کی تنخواہوں میں بھی اضافے سمیت اسپیکرقومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 15 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر اتفاق ہے۔
یاد رہے حکومتی اور اپوزیشن ارکان قومی اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہنگائی ہوگئی اس تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔
خیال رہے گذشتہ سال پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں عوامی نمائندوں کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا، جس کت بعد اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی تھی جبکہ صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار ہوگئی تھی۔