منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

اخراجات کیلئے وفاق کو روزانہ کتنے ارب روپے کا قرض لینا پڑے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت خزانہ نے 3 سالہ معاشی حکمت عملی میں انکشاف کیا ہے کہ اخراجات کیلئے وفاق کو روزانہ 30 ارب روپے سے زائد قرض لینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی 3 سالہ معاشی حکمت عملی میں اہم انکشاف ہوا ، آئندہ 2 سال صوبوں کو ٹرانسفر اور سود ادا کرکے وفاق کو اخراجات کیلئے قرض لینا پڑے گا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ اخراجات کیلئے وفاق کوروزانہ 30 ارب روپے سےزائدقرض لیناپڑے گا، حکومتی اخراجات،پنشن، تنخواہوں کیلئے وفاق کے پاس پیسے نہیں ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال سود ادائیگیوں کا بوجھ 10300ارب روپےتک پہنچ جائے گا اور صوبوں کو ٹرانسفر ،سود ادائیگیوں کا بوجھ 20630ارب روپے سے تجاوز کرجائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سود ادائیگیوں،این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کوٹرانسفرکابجٹ بڑھ رہاہے، آئندہ بجٹ کےبعدسودادائیگیاں ،این ایف سی ایوارڈ کے بعد وفاق کےپاس500ارب بچیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق این ایف سی اور سود ادائیگیوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے نظرثانی کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں