اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیر نجکاری نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں تمام مراحل طے کرلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے نجکاری کےتمام مراحل طے کرلیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرلاین نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا۔

انھوں نے بتایا کہ نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کیلئے نیالائحہ عمل دے رہے ہیں، نجکاری میں سرمایہ کاروں سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے۔

علیم خان نے کہا کہ یورپ کیلئے قومی ایئرلائن فلائٹس کے آغاز سے نجکاری کا ماحول مزید سازگار ہوگا، حالیہ اقدامات کے باعث پی آئی اے دوبارہ منافع بخش ہو رہا ہے۔

انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ 3 ماہ میں برطانیہ کیلئے بھی فلائٹس شروع ہونے جارہی ہیں، یورپ اور برطانیہ کے بعد امریکا اور مشرق بعید کیلئے فلائٹس کھولنی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں