جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

حکومت کا قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے اور  آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کردیاہے جبکہ  قومی شاہراہوں کاراستہ مفت استعمال کرنے والوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رائٹ آف وےکےلئےدئیےگئےاین او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا اور وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے متعلقہ اداروں سےرابطہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق دورحکومت میں شاہراہوں کے اطراف مہنگی زمین کی بندربانٹ کاانکشاف ہوا ، قیمتی اراضی کےاستعمال کیلئےاین اوسیزمحض جان پہچان کی بنیادپردیئےگئے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کےاطراف پٹرول پمپس اورقیام گاہیں قائم کی گئیں، کروڑوں روپےکی زمین سےہاؤسنگ سوسائٹیز کو راستہ دیاگیا، قیمتی راستہ دینےکےبدلےقومی خزانےکوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔

قومی شاہراہوں کا راستہ مفت استعمال کرنے والوں سےوصولی شروع

قومی شاہراوں کا راستہ مفت استعمال کرنے والوں سےوصولی شروع کردی گئی ہے اور وزارت مواصلات کی جگہ استعمال کرنےوالوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں، مرادسعید نے بتایا وصولی کےبعدرائٹ آف وےکاریونیو100فیصدبڑھ گیا، مجموعی طورپروزارت مواصلات کی آمدن13 ارب 78کروڑروپےتک پہنچ گئی جبکہ 3 ماہ میں وزارت کا منافع 2 ارب 30کروڑ روپے بڑھ گیا ہے۔

آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان

وفاقی وزیر نے آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا رائٹ آف وےسےحاصل آمدن سےقومی خزانےکوکروڑوں کافائدہ ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں