اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع ہوگی یا نہیں؟ 48 گھنٹےمیں اہم فیصلہ متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت کی  اعلان کردہ ایسیٹ ڈیکلیئریشن اسکیم کی مدت میں توسیع سے متعلق اڑتالیس گھنٹےمیں اہم فیصلہ متوقع ہے ، ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے اسکیم میں توسیع کےلیےآرڈیننس لاناہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی اعلان کردہ ایسیٹ ڈیکلیئریشن آرڈینینس سے فائدہ اٹھانے میں صرف دو دن رہ گئے ہیں، ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ ڑتالیس گھنٹے میں متوقع ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے اثاثےظاہرکرنےکی اسکیم میں توسیع کاعلم نہیں، اسکیم میں توسیع کےلیےآرڈیننس لاناہوگا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا ہے تو مائنڈ سیٹ بدلنا ہوگا، ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم کے معاملےکی خود نگرانی کررہا ہوں، وقت کم ہونے پرلوگوں کامجھ پربھی دباؤ ہےمیں بھی سوچ رہا ہوں ، اگلے48گھنٹے میں لوگوں کی رجسٹریشن کاپروگرام لیکرآئیں گے۔

مزید پڑھیں : ایسٹ ڈکلیریشن اسکیم کے معاملےکی خود نگرانی کررہا ہوں، اڑتالیس گھنٹے میں اہم اعلان ہوگا

عمران خان کا کہنا تھا عوام سمجھتے ہیں ان کا پیسہ ان پرخرچ نہیں ہوتا، یقین دلاتاہوں کہ اب ایسا نہیں ہوگا، ایف بی آر سمیت کوئی ادارہ تنگ نہیں کرے گا۔ کسی کو این آراو نہیں ملے گا، این آر او کی وجہ سے ملک کا قرضہ تیس ہزار ارب تک پہنچا۔ جن کو جیل میں ڈالنا چاہیے ان کا پروڈکشن آرڈرجاری کیاجا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا تھا لوگ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاناچاہتے ہیں ، کرپشن کی وجہ سے مہنگائی،بےروزگاری بھی ہوتی ہے، ایک کرپشن نیچے اور ایک لیڈرشپ کی سطح پر ہوتی ہے، اوپرکی سطح پر کرپشن سے ادارے تباہ ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے یکم جون کو بے نامی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی ہے جس کی معیاد 30 جون کو ختم ہوجائے گی، چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایمنسٹی کے تحت ظاہر ہونے والے اثاثوں کو بطور ثبوت کسی اور کیس کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں