تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ملازمت پیشہ حاملہ خواتین کو چھٹیاں دی جائیں، تنخواہ حکومت دے گی، سرکاری اعلان

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے نجی و سرکاری کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حاملہ ملازمین کو 26 ہفتوں کی چھٹیاں دیں، اُن کی نتخواہوں کے اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی۔

خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے کے وزیر نے یہ اعلان جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’کئی کمپنیوں کے بارے میں شکایات موصول ہوئیں کہ وہ زچگی کے بعد خواتین پر جلد واپس آنے کے لیے زور ڈالتی ہیں اور اگر وہ نہ آئیں تو اُن کی تنخواہیں کاٹی جاتی ہیں‘۔

وزیر خواتین و تحفظ اطفال نے اعلان کیا کہ اگر کمپنیوں نے خواتین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی تو حکومت ایسی ملازمین جن کی تنخواہیں 15 ہزار سے کم ہیں انہیں سرکاری فنڈ سے 26 ہفتوں کی چھٹی کے پیسے ادا کرے گی۔

مزید پڑھیں: مشرقی لندن، مسلمان حاملہ خاتون فائرنگ سے جاں بحق، حملہ آور گرفتار

حکومت نے تمام کمپنیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ حمل کی وجہ سے کسی ملازمہ کو نوکری سے برطرف نہ کریں بلکہ انہیں چھٹیوں پر بھیجیں، ایسی خواتین جنہیں دوران حمل ہی ملازمت دی جائے تو انہیں کمپنیاں خصوصی رعایت بھی دیں۔

راکیش سروسٹاوا کا کہنا تھا کہ ’حکومت نجی و کمپنیوں کو یہ رقم لیبر ویلفیئر  فنڈ سے ہر ماہ ادا کرے گی لہذا تمام ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا کی جائیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال لیبر ویلفیئرز ایسوسی ایشن نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خواتین کے لیے میٹرینٹی کی چھٹیاں 12 ہفتوں سے بڑھا کر 26 ہفتوں تک کردیں۔

راکیش کا کہنا تھا کہ ’متعدد خواتین نے حکومت کو شکایات درج کروائیں کہ انہیں زچگی کے لیے لی جانے والی چھٹیوں کے دوران ہی نوکری سے زبردستی نکال دیا جاتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی کمپنیاں ’حاملہ خواتین‘ کو بوجھ سمجھتی ہیں: تحقیق

وزیر کا کہنا تھا کہ ’نجی و سرکاری کمپنیاں حاملہ خواتین کے کوائف نامے حکومت کو جمع کرائیں گے تو انہیں 7 ہفتوں کے اندر رقم ادا کردی جائے گی’۔

Comments

- Advertisement -