اسلام آباد : حکومت نے 2 انٹرنیشنل این جی اوز کی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کرلیا اور کام سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث انٹرنیشنل این جی اوز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
حکومت نے دو انٹرنیشنل این جی اوز کی سرگرمیاں روکنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کو بند کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور دونوں انٹرنیشنل این جی اوز کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے آزاد کشمیر، جی بی اور صوبوں کو مراسلہ بھجوا دیا اور اسٹیٹ بینک کو آئی این جی اوز بارے مراسلہ ارسال بھجوایا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا ہے کہ ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کے خلاف قواعد کے تحت کارروائی کی جائے اور صوبے ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کی بندش کیلئے اقدامات کریں۔
زرائع کا کہنا تھا کہ وائٹل سٹریٹجی، ٹوبیکو فری کڈز کے بینک اکاونٹس منجمد کئے جائیں گے اور ملک بھر میں ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی کے دفاتر بند کئے جائیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹوبیکو فری کڈز اور وائٹل سٹریٹجی بغیر حکومتی اجازت اور غیر قانونی طور کام کر رہی تھیں۔
زرائع نے بتایا کہ ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی بغیر رجسٹریشن کام کر رہی تھیں اور وزارت داخلہ ، اقتصادی امور ڈویژن، ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
زرائع کے مطابق ٹوبیکو فری کڈز، وائٹل سٹریٹجی سالوں سے پاکستان میں وزارت صحت کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔